امریکا سے فنڈ لینے والے سنی اتحادکونسل کے 4رہنما معطل


امریکا سے رقم لینے کا الزام درست ثابت ہونے پر سنی اتحاد کونسل کی تحقیقاتی کمیٹی نے 4رہنماؤں کی بنیادی رکنیت معطل کرکے انہیں پارٹی عہدوں سے فارغ کردیا ہے۔
دی نیوز ٹرائب کے نمائندے کے مطابق جن رہنماؤں کی پارٹی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں جماعت اہلسنت کے صفدر شاہ اور فضل الرحمن اوکاڑوی ، سنی تحریک کے حیدر علوی اور مدثر شاہ شامل ہیں۔
سنی اتحاد کونسل نے امریکا سے فنڈ لیے
نمائندے نے یہ بھی بتایاکہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطلی اور عہدوں سے فارغ کیے جانے پر مذکورہ رہنماؤں نے پارٹی کو قانونی نوٹس بھجوادیے ہیں۔
واضح رہے کہ 11جنوری 2012ء کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے دعوی کیا تھا کہ اس نے پاکستان کے بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کے اتحاد، سنی اتحاد کونسل، کو 2009ء میں فنڈنگ کی تھی۔
بقیہ یہاں پر

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔